پی ایس ایل کے لیے اچھی ٹیم منتخب کی ہے ، محمد حفیظ

February 12, 2019

لاہور قلندر کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے سب تیار ہیں اس بار اچھی ٹیم منتخب کی ہے ۔

پی ایس ایل4 ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے، پی ایس ایل چیلنج ہےاور اس کے لیے تیار ہيں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورقلندرز کے ساتھ جو ٹیگ لگا ہوا ہے اس باراس کومٹانا ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ڈیرن سیمی سے پاکستان میں سب محبت کرتے ہیں ۔