وزیر اعظم کی گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

February 12, 2019

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس سیکٹر سے متعلق امور پر اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کو اس وقت پچاس ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔

حکام نے اعتراف کیا کہ اکانوے فیصد گیس صارفین کے بلوں میں بارہ سے پینتیس فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔