غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنیوالا بھارتی نوجوان بی ایس ایف کے حوالے

February 13, 2019

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان نے گزشتہ برس اگست میں غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والے ایک بھارتی نوجوان کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے جنم نظارے نامی نوجوان کا دماغی توازن درست نہیںتھا اور وہ راستہ بھول کر غلطی سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، پا کستا ن رینجرز نے بھارتی نوجوان کے بارے میں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کوآگاہ کیاتھا،بی ایس ایف کی طرف سے جنم نظارے ولدبابوکی شہریت کی تصدیق ہونے کے بعد اس کی رہائی کے لئے قانونی اقدامات لئےگئے اوراب خیرسگالی کے طورپر گزشتہ روز اس نوجوان کو لاہورکے واہگہ بارڈرپربھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔