منشیات کی دنیا کا گاڈ فادر ’ال چاپو‘ مجرم قرار

February 13, 2019

میکسیکو سے تعلق رکھنے والا منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ال چاپو

نیویار ک کی عدالت نے منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر ال چاپو کو مجرم قرار دے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں ال چاپو پر عائد تمام 10 الزامات میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

61 سالہ ال چاپو پر منشیات کی فروخت، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

ال چاپو کی اہلیہ کے عدالت آتے ہوئے مختلف انداز

گواہوں کے مطابق میکسیکن منشیات فروش نے سالانہ 25 سے 30 ٹن ہیروئن اسمگل کی ہے، ابھی اسے سزا سنائی جانی باقی ہے اور ممکنہ طور پر یہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ال چاپو2001ء اور 2014ء میں دو مرتبہ جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے، ال چاپو پر الزام ہے کہ وہ میکسیکو میں منشیات فروشی کے سب سے بڑے اور طاقتور گروہ سینالوا کارٹیل کی پشت پناہی کرتا تھا۔