صدر مملکت کے علاقے میں گٹر ابلنے لگے

February 13, 2019

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی رہائش گاہ بھی اسی علاقے میں ہے جس کے اطراف میں گٹروں سے ابلنے والی غلاظت جوہڑ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک سال سے گٹر لائنیں ٹھیک ہونے کے منتظرہیں جبکہ کمرشل ایریا ہونے کی وجہ سے ہمیں تجارتی سرگرمیاںسر انجام دینے میںبے حد دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیشتر لوگ گھروںمیں محسور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس معاملے پر واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کام بڑا ہے اورمنصوبہ بندی کی جارہی ہے تا ہم روزانہ علاقے کی صفائی کی جاتی ہے ۔

چیئرمین یونین کاؤنسل 12 ضلع شرقی جنید مکاتی کا کہنا ہے کہ متعدد بار اعلی حکام کو شکایت کی لیکن کوئی پُرسانِ حال نہیں۔