وزیراعلیٰ سندھ سے شاہی سید کی ملاقات

February 13, 2019

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی شریک موجود تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملاقات میں لاڑکانہ میں تین افراد کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہی سید کو لاڑکانہ واقعے کے بعد کی صورتحال اور پولیس سے حاصل معلومات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے شاہی سید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ امن کی دھرتی ہے، بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔