بھارت کی روس سے کم قیمت پر 21؍ مگ طیارے حاصل کرنے کی کوششیں

February 14, 2019

اسلام آباد (صالح ظافر) اپنے مگ 29، میراج 2000 اور جیگوار طیاروں کے فلیٹ کی زندگی میں اضافہ کرنے کی کوششوں کے بعد اب روس سے جدید کثیر المقاصد 21؍ مگ 29؍ طیارے حاصل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ طیارے 1980ء میں تیار کیے گئے تھے تاہم انہیں استعمال نہیں کیا گیا اور اب روس کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پیشکش کی گئی ہے وہ ان طیاروں کو اسی قیمت میں خرید سکتا ہے جس میں یہ اُس وقت تیار کیے گئے تھے یعنی صرف 25؍ ملین ڈالرز (ایک ارب 75؍ کروڑ روپے)۔ یہ قیمت بھارت کے اپنے ہی تیار کردہ تیجس مار ک ون فائٹر سے بھی کم ہے۔