’افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کو دنیا سراہ رہی ہے‘

February 14, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو دنیا سراہ رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میونخ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونخ میں گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئےجرمنی روانہ ہورہاہوں، گلوبل سیکیورٹی کانفرنس میں دنیا بھر میں بہت سے ممالک شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں عالمی سیکیورٹی صورتحال پرمستقبل کیلئےمربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاتاہے جہاں دنیا بھرسے وزرائےخارجہ،وزرائےدفاع، سیکیورٹی ماہرین شرکت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میونخ میں افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لارہے ہیں،ایک پینل ڈسکشن میں افغان صدراشرف غنی افغانستان کا نقطہ نظرپیش کریں گے۔میں پاکستان کےنکتہ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کےحالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پرانگلیاں اٹھانےکے بجائےپاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے،