رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا جھگڑا ہو گیا؟

February 14, 2019

بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک تازہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے ایسا لگتا ہے جیسے دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گزشتہ رات نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کے بعد جب رنبیر اور عالیہ واپس آرہے تھے تو دونوں کے چہروں پر عجیب و غریب تاثرات دیکھے گئے جس سے لگ رہا تھا جیسے دونوں میں کوئی تازہ جھگڑا ہو اہے۔

اسکریننگ کے بعد دونوں کی گاڑی میں واپس جانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میں کسی بات پر بحث و تکرار چل رہی ہے۔

یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور ان کے مداحوں کی نظروں سے گزری تو انہوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیئے۔


عالیہ بھٹ کے ایک مداح نے کہا کہ عالیہ رنبیر کے ساتھ گھوم کر اپنا قیمتی وقت برباد کر رہی ہیں ۔

ایک مداح کا کہنا تھا کہ عالیہ بہت بڑی غلطی کر رہی ہیں۔رنبیر تو ہمیشہ غصے میں ہی رہتا ہے، تم اسے کیوں برداشت کر رہی ہو، جاؤ اور اپنے لئے کوئی اور ڈھونڈو۔

واضح رہے بالی ووڈ کی خوب رو اداکارہ عالیہ بھٹ نےحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں اور آج کل دونوں ہر جگہ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔

یہاں تک کہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی عیادت کیلئے بھی تین دفعہ امریکا جا چکی ہیں۔