شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے رہائی نہیں، فیاض الحسن چوہان

February 14, 2019

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں پر حیران ہوں جو لڈیاں ڈال رہے ہیں۔

فیاض الحسن نے کہا کہ ن لیگ والے ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہباز شریف بری ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ نے نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھو نپا ہے۔