اسے کہتے ہیں بادلوں سے بھی اونچی اْڑان

February 14, 2019

چند برس قبل فضاء میں طیاروں کی طرح اْڑان بھرنے کا تو شاید تصور بھی کسی انسان نے نہ کیا ہو لیکن سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں یہ ممکن ہوگیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں سوئیٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرتب باز وں نے دبئی کی فضاؤں میں جیٹ سوٹ زیب تن کر کے پرواز کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

فریڈ فیوجن اور ونس ریفٹ نامی ان کرتب باز وں نے جیمز بانڈ اسٹائل کا جیٹ سوٹ زیب تن کیا اور ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا کربادلوں سے بھی اونچی اڑان بھر کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

واضح رہے کہ پرندوں کی طرح پرواز کرنے کا لطف فراہم کرنے والے اس جیٹ سوٹ کو پہن کر 3 سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی جاسکتی ہے۔