مجھ پر جادو ہونے لگا، کمرے سے ہڈیاں برآمد ہورہی ہیں، فیاض چوہان

February 15, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے، میرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ سبھی مافیا نے ان کے خلاف جادو کرنا شروع کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارنہوں نے الحمرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اگر کسی حکومتی عہدیدار پر الزام لگ جائے تو اسکااستعفیٰ دینا ہی شرم وحیا کا ثبوت ہوتا ہےلیکن حمزہ شہباز پھر بھی پی ایس سی کی چیئرمین شپ لینے کے لیے اتنے بے تاب تھے کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے کے مصداق استعفیٰ دینے کو تیار نہیں۔ اب جب ان کو مجبوراً پی اے سی کا چیئر مین بنانا پڑ ہی گیا ہے تو میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ پھر مجھے بھی پی اے سی کا ممبر بنا دیں۔شرم و حیا کا ثبوت دیتے ہوئے شہباز شریف صاحب کوخود ہی پی اے سی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔