شہر میں پیڈسٹرین برج ، موٹر سائیکل پارکنگ اور ٹریفک سگنل نصب ہونگے

February 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے شہر میں میگا پروجیکٹ پر پیڈسٹرین برج ، موٹر سائیکل پارکنگ اور ٹریفک سگنل نصب کئے جائیں گے ورلڈ بینک کے وفد نے سعید داد کی سربراہی میں ڈائریکٹرجنرل کے ڈی اے سید منصور عباس رضوی سے ملاقات کی اور " کراچی اربن موبیلیٹی پروجیکٹ " کے بارے میں تبادلہ خیال کیاورلڈ بینک کے وفد میں افضل زیدی ،سند ھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے عبدالعزیز،کے ڈی اے کے سنیئر ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ انجینئر بیورونوید اظہار ،چیف انجینئر رام چندو دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے شروع ہونے والے کراچی اربن موبیلیٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں میگا پروجیکٹ پر پیڈسٹرین برج ، موٹر سائیکل پارکنگ اور ٹریفک سگنل نصب کئے جائیں گے۔