غیر قانونی پمپ پر چھاپہ، 9ملزمان گرفتار ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

February 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل ٹاسک فورس نے پیر آباد اور سائٹ اے تھانےکی حدود میں منظم طریقے سے چلائے جانے والے غیر قانونی پمپ پر چھاپہ مارکر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا اورغیر قانونی اسمگل شدہ ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل ،ڈیزل کے ڈرم،ٹرک نمبر KTK641 نوزل پائپ اور دیگر سامان برآمدکرلیا، ذرائع کے مطابق اسمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل کا کاروبار مقامی تھانہ پولیس کی سرپرستی میں چل رہا تھا۔