’پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے‘

February 15, 2019


خیبر پختون خو اکے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا ہر صورت ازالہ کرنا چاہئے اور یہ بہتری اور تبدیلی کی علامت ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات خیبر پختون خوا شہرام خان ترکئی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شعبہ بلدیات و دیہی ترقی کو اب تک تقریباً 7830 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے تقریباً 75 فیصد شکایات حل ہوچکی ہیں اور باقی بہت جلد حل ہوجائیں گی۔

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ حکومت ہر صورت بہتری اور تبدیلی چاہتی ہے، اس لیے شکایات کا ازالہ فوراً کرنا چاہے۔

وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ شعبہ بلدیات میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر باقاعدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے، جس میں بہتر تنائج کی توقع ہے۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے وزیر بلدیات کو بتایا کہ پی ڈی اے کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 969 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں 689 حل ہوچکے ہیں اور مزید پر کام جاری ہے۔