’نواز شریف کے آنے پر فیصلہ ہوگا کہ کیا علاج کریں‘

February 15, 2019

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جناح اسپتال آنے کے بعد بتایا جاسکتا ہے کہ انہیں کس علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع مل گئی ہے۔

عارف تجمل کا مزید کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بہترین معالج اور تمام سہولتیں میسر ہیں، ابھی تک نواز شریف کی رپورٹس یا حالت کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں نوازشریف کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ان کے آنے کے بعد ان کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے اور فیصلہ ہو گا کہ کیا علاج کرنا ہے۔