’’مخالف وکیل کو ذاتی حملے سے روکا جائے‘‘

February 15, 2019


پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کو ذاتی حملے کرنے سے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دیگر وکلا کے دلائل کے لیے سماعت22 فروری تک ملتوی کر دی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہا کہ کیس میں جے آئی ٹی کا حوالہ غیر متعلقہ ہے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی پر ٹاک شوز میں بات کرنے سے بھی روکا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے مکمل تحقیقات کے بعد سچ کو سامنے رکھ دیا ہے۔

دوران سماعت فاروق نائیک اور درخواست گزار کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، تاہم عدالت نے مداخلت کر کے دونوں وکلاء کو خاموش کرا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے دیگر وکلاء کے دلائل کے لیے سماعت22 فروری تک ملتوی کر دی۔