پاکستان نے پلوامہ حملے کا الزام سختی سے مسترد کردیا

February 15, 2019

بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے عناصر کو پاکستان سے جوڑنے کے بھارتی الزام کو پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا۔

ترجما ن دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سےدراندازی کے الزامات مستردکرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی حکومت اور میڈیا کیجانب سے بغیرتحقیقات پاکستان پرالزام تراشی مستردکرتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں حملہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیرمیں انتہائی نوعیت کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتاہے۔