آصف زرداری کا سعودی ولی عہدکے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

February 15, 2019

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی معتبر اور قابل احترام دوست ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانی قوم کی مدد کی۔

شریک چیئرمین پی پی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دائمی رہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عزت اور محبت کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔