کیلیفورنیا:منچلے کا پیراموٹر کے ذریعے اسکینگ

February 15, 2019

یوں تو آپ نے اکثر نوجوانوں کو برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اسکینگ کا ایسا انداز شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جس نے کیلیفورنیا میں ہونے والی ریکارڈ توڑ برف بازی کا مزہ کچھ یوں اُٹھایاکہ کمر سے پیراموٹر باندھا اور پیروں میں اسکی بلیڈز پہن کر برف سے ڈھکی سڑکوں پر خوب مزے سے اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

یوں برف پوش ٹریک پر منفرد انداز میں اسکینگ کرتے منچلے نے جہاں دیکھنے والوں کو اہنے ایڈونچر سے حیران کیا وہیں یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔