کے یو جے کے الیکشن آج ہوں گے

February 16, 2019

کراچی ( نیوز ڈیسک ) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات ہفتہ 16فروری کو پریس کلب کراچی میں ہونگے، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ الیکشن میں دی پروگریسیو پینل اور دی ڈیموکریٹس پینل کے امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے کے یو جے کا کارڈ، قومی شناختی کارڈ یا پھر دفتری کارڈ دکھانا ضروری ہے۔