نیب نےفردوس عاشق اعوان کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی

February 16, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے ایل ڈی اے حکام کو خط لکھا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں موجود فردوس عاشق اعوان کی جائیدادوں کا ریکارڈ 20 فروری تک اکٹھاکر کے ادارے کو فراہم کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان کا شناختی کارڈ نمبر بھی ایل ڈی اے کو فراہم کیا گیا ہے۔