عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنیوالے ہمیشہ ناکام رہے،علماء

February 16, 2019

لاہور ( خبرنگارخصوصی ) عقید ہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے ، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی بھی عمارت قائم نہیں رہ سکتی ،ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے خطبات جمعہ میں کیا۔