خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع

February 16, 2019

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے خواجہ برادران کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس کا کیا بنا جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 90روز پورے ہونے تک پیراگون ہاؤسنگ کاریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نےخواجہ برادران کےخلاف حتمی رپورٹ داخل کرنےکاحکم د یتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد کام کرکے ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردیے گئے تھے۔