’مجھے 60 سال پرانی بکتر بند میں لایاگیا، خوب جھٹکے لگے‘

February 16, 2019

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مجھے آج احتساب عدالت پیشی کے لئے 60 سال پرانی بکتربند میں لایاگیا جس میں اتنے جھٹکے لگے کہ میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی پیشی تھی۔

خواجہ سعدرفیق نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ کئی سال پرانی بکتر بند میں جیل سے عدالت تک آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سدا حکومت ان کی نہیں رہنی ،حکومت جوکررہی ہےوہ درست نہیں۔

واضح رہے احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 روز کی توسیع کردی ہے۔