لندن فیشن شو،ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

February 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی دارالحکومت لندن میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے درجنوں نامور ڈیزائنرزاور برانڈز حصہ لے رہے ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

15فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 19فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔