انوپم کھیر اوراکشے کھنہ کیخلاف مقدمہ درج

February 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کو من موہن سنگھ اور اکشے کھنہ کو ان کا سیکرٹری بننا اتنا مہنگا پڑا کہ اْن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ہفتوں قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم "ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر" میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردار انڈسٹری کے نامور اداکار انوپم کھیر نے جب کہ اْن کے سیکرٹری کا کردار اکشے کھنہ نے ادا کیا تھا تاہم اب دونوں اداکاروں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھر کمار اوجھا نامی وکیل نے فلم "ایکسی ڈینٹل پرائم منسٹر" کے ہدایت کار وجے گٹے اور اداکاروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میکرز مختلف گروہوں کے درمیان نفرت پروان چڑھارہے ہیں۔

فلم کے ذریعے قابلِ اعتراض مواد بیچ رہے ہیں اور امن کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی مجرمانہ سازش کر ر ہے ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فلم میکرز اور مرکزی کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔