ول اسمتھ بھی رنویر سنگھ کے مداح

February 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ بھی بالی ووڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کے مداح بن گئے ہیں۔

بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے رنویر سنگھ کے نام ویڈیو پیغام دیا ہے۔

جس میں انہوں نے نہ صرف حال میں ریلیز ہونے والی فلم گلی بوائے کی تعریف کرتے ہوئے فلم میں رنویر کی شاندار اداکاری کو بیحد سراہا۔


دوسری جانب رنویر سنگھ نے بھی ول اسمتھ کا ویڈیو پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

واضح رہے زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔


فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم 14 فروری کونمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس نے اپنی ریلیز سے اب تک 32کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔