• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر اور عالیہ کا ٹائم آگیا، گلی بوائے کا شاندار آغاز

بالی ووڈ ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ نے جہاں ریکارڈ کمائی کی تھی وہیں ان کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم ’گلی بوائے‘ نے بھی اچھا آغاز کردیاہے۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 'گلی بوائے'نے بھارت بھر سے پہلے ہی دن 19 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر کے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

فلمی پنڈتوں کے مطابق فلم نے پہلے ہی دن بھارت بھر سے19.40کروڑ بٹورے جو تجزیہ کاروں کی توقعات سے زیادہ ہیں جبکہ فلم نے پہلے ہی دن جہاں اچھی کمائی کی وہیں اس فلم کو اچھے رویوز بھی ملے ہیں اور اس کی کہانی اور موسیقی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے ۔

تازہ ترین