’’بڑے بھائی کا بہتر علاج ہونا چاہیے‘‘

February 16, 2019

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ نواز شریف کا ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق بہتر علاج ہونا چاہیے۔

شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے اس موقع پر وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران دعا کی کہ اللہ تعالی بڑے بھائی نواز شریف کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے،ان کا بہتر علاج ہونا چاہیے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ نواز شریف دل کے مریض ہیں، انہیں دل کے اسپتال کے بجائے یہاں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے؟

شہبازشریف نے انہیں جواب دیا کہ ابھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان سے علاج کی سہولتوں کے متعلق پوچھتا ہوں۔