دوسراون ڈے،بنگلہ دیش کو شکست

February 17, 2019

کرائسٹ چرچ(جنگ نیوز)مارٹن گپٹل کی دلکش سنچری کی مدد سے نیوزی لینڈ نے ہفتے کو بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت کر 2.0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، میزبان ٹیم نے 227 رنز کا ہدف 37ویں اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا، گپٹل نے 118 رنزبنائے۔