چلڈرن لائبریری میں خالی آسامیوں پربھرتی کیلئے سمری بجھوادی گئی

February 17, 2019

لاہور(خبر نگار) چلڈرن لائبریری میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے کمپلیس کی انتظامیہ نے سمری حکام بالا کو بھجوا دی ہے۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں اس وقت 60 پوسٹیں خالی ہیں۔ تمام پوسٹیں گذشتہ دو سال سے خالی پڑی ہیں۔ گریڈ 17 سے19 کی 20 پوسٹوں پر پی پی ایس کے ذریعے سے بھرتی کی جائے گی۔ جبکہ گریڈ ایک سے 15 کی چالیس پوسٹوں پر بھی بھرتی کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔