لاہورجیسے شہرمیں پولیووائرس کی تصدیق ناقابل قبول ہے ،ڈاکٹریاسمین راشد

February 17, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورمیں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعدپرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون برائے انسدادپولیوبابربن عطاء، عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ اطفال، ڈپٹی کمشنرلاہورصالح سعیداوردیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس میں لاہورمیں پولیووائرس کی تصدیق پرانتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لاہورجیسے شہرمیں پولیووائرس کی تصدیق ناقابل قبول ہے۔