میپکو ٹیموں نے 48افراد کو کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا

February 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ڈی او میپکو شادن لونڈ سب ڈویژن ڈی جی خان محمد ثقلین کی سربراہی میں ٹیم نے بستی سنجر سیداں میں چھاپہ مارکر 24افراد کو ایل ٹی لائنوں سے تاریں لگاکر میٹر کے بغیر گھروں میں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ سمیع اللہ، کلیم اللہ، محمد حنیف، محمد عمر، حسنین ، سجاد حسین، عبدالخالق، عبدالمناف، عابد حسین، احمد علی، غلام عباس، ریاض، محمد یونس، غلام مصطفی، محمد رمضان، غلام حسین، منظوراحمد، عمران، محمد ہاشم، منظوراحمد، غلام مرتضیٰ ، فاروق، محمد رفیق اور عبدالشکور کو مجموعی طورپر 7لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ۔ ایس ڈی او فاضل پور سب ڈویژن افتخاراحمد کی سربراہی میں 24افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ خلیل احمد، امیر بخش، غلام قاسم، وسیم، ملک امجد، عمران اورملک خالد کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹرز منقطع ہونے کے باوجود ملک زاہد، گانمن خان، غلام رسول، محمد طارق، محمد رمضان، رحیم نواز، محمد اکرام، عبدالحمید، عبدالکریم، محمد شہزاد، عطاء اللہ، محمد کاشف، کرم الہیٰ، رحمت اللہ، غلام سرور اور اللہ بچایا کو ڈائریکٹ تاروں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کے خلاف بھی مقدمات درج کروادئیے گئے ۔