جامعہ کراچی میں رقم لیکر نقل کرانے والا پولیس اہلکار گرفتار

February 17, 2019

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جامعہ کراچی میں امتحانات کے دوران رقم لیکر نقل کرانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق عرفان حیدر نامی پولیس اہلکار کو نقل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عرفان حیدر کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،ویڈیو میں پولیس اہلکارعرفان حیدر کو طالب علموں سے رقم لیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکار طالب علموں سے رقم لیکر نام اور رقم اپنے پاس کاپی میں درج کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔