بھارت میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد

February 17, 2019

بھارتی حکومت نے ملک پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی۔

پلوامہ واقعے کے بعد پی ایس ایل میچوں پربھی بھارتی بوکھلاہٹ طاری ہو گئی۔بھارت نے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا۔

کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بطور کرکٹر وزیراعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔