ایران اور روس کے معاملات پر یورپی یونین کا موقف درست نہیں، امریکہ

February 18, 2019

میونخ (اے پی پی) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں واضح طور پر کہا کہ روس اور ایران کے معاملات پر یورپی یونین کا بیانیہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے جرمن چانسلر کی وہ تجویز بھی مسترد کر دی ، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو روس کے ساتھ رابطے رکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ توانا اور طاقتور ہو چکا ہے اور اس وقت عالمی منظر پر قیادت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ امریکہ کو افغانستان اور شمالی کوریا کے ساتھ پالیسیوں میں کامیابی کے تناظر میں اتحادیوں سے مکمل حمایت و تعاون درکار ہے۔