جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری، فریال تالپور کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

February 18, 2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کی نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کل منگل 19فروری کو ہوگی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کریگا ۔عدالتی ذرائع کے مطابق تین رکنی بنچ 19 فروری کوایک بجے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کریگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کی نظر ثانی درخواستوں بھی سماعت ہوگی۔