سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستا ن کی مدد کی ،حافظ زبیراحمد ظہیر

February 18, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر نہ صرف پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے قیام کی طرف گامزن ہونا شروع ہو جائے گا۔سعودی معاہدوں کے بعد ملک غربت کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوری اتحاد کے صدر حافظ زبیر احمد ظہیر نے پاک سعودی دوستی کے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم سے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا ۔حافظ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستا ن کی مدد کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ ان کی آمد پر جس قدر خوشی کا اظہا ر کیا جائے وہ کم ہے ۔