موسم میں بہتری ،منڈی مویشاں میں 15ہزار جانور خریدوفروخت کیلئے لائے گئے

February 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لگائی جانیوالی منڈی مویشاں میں موسم میں بہتری کے باعث 15ہزار جانور خریدوفروخت کیلئے لائے گئے ، موسم سرما کی شدت میں کمی کے باعث بیوپاریوں کی منڈیوں میں آمدورفت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث جانوروں کی خریدوفروخت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز ختم ہونے والی منڈی مویشاں میں 15ہزار سے زائد جانور خریدوفروخت کیلئے لائے گئے۔