موسم خشک ہونے سےسردی میں کمی

February 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کا موسم خشک ہونے لگا جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسم خشک رہا اور سردی کی شدت میں بھی کمی ہوئی،درجہ حرارت 22 ڈگری کی سطح پر پہنچ گیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔