فری اسٹائل اسکیئنگ کا دلچسپ مقابلہ

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


آسٹریا میں اونچے نیچے دشوار گزاربرفیلے ٹریک پرفری اسٹائل اسکینگ مقابلوں کاانعقادکیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔

امریکا کے فری اسٹائل اسکیئنر’ نک گیوپر ‘( Nick Goepper) نے مشکل ترین ٹریک کو مہار ت کیساتھ مختصر وقت میں پار کر کے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو مات دے دی اور جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔

آسڑیا کے ٹاؤن یڈ گیسٹین میں گزشتہ روزریڈ بل کے تحت برفیلے ٹریک پرفری اسٹائل اسکینگ کےمقابلہ ہوا جس میںخطروں کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت دکھائی اورریمپ پر کئی فٹ اونچی چھلانگیں لگا کر دیکھنے والوں کو دَنگ کر دیا۔

دنیا بھر سے شرکت کرنے والے ان باہمت اسکیئنرز نے نہ صرف بلیڈزسمیت اسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے ریلنگ پار کی بلکہ توازن کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔