روس میں سیاہ رنگ کی برفباری سے لوگ خوفزدہ

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برفباری کے بعد روئی کے گالوں کی طرح بچھی سفید چادر تو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے تاہم روس میں سیاہ برفباری نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ۔

سائبیریا کے علاقے کیمیروو(Kemerovo) میں سفید کی جگہ سیاہ برف پڑنے لگی جس کے بعد زمین پربھی کوئلے کی طرح سیاہ چادر بچھ گئی۔

ماہرین سیاہ برف باری پڑنے کی تحقیق کررہے ہیں تاہم خیال ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ علاقے میں کوئلے کے پلانٹ کی موجودگی ہے۔

دوسری جانب مقامی افراد نے سیاہ برفباری کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔