امتحانی کاموں کے مشاہرے کی ادائیگی تاخیرپر افسوس ہے، سپلا

February 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سند ھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (ایکشن کمیٹی کراچی ریجن )کا اجلاس ظفر یا ر خا ن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالج اساتذہ کے مسا ئل زیربحث آئے۔ اجلاس میں کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اساتذہ کے امتحانی کاموں کے مشاہرے کی ادائیگی میں بلاجواز تاخیر پر اظہار افسوس کیا گیا اور طے پایا کہ کمیٹی کا وفد اس ضمن میں جلد وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے ملاقات بھی کریگا۔ کمیٹی کی جانب سے شپ اونر کالج کے پرنسپل کے اساتذہ دشمن اقدامات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پروفیسرصلاح الدین ثانی کو فی الفور پرنسپل کے منصب سے برطرف کر کے ماضی میں انکے خلاف ہونے والی تحقیقات اورتحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔