پاکستان اور سعودی عرب کے نجی شعبے کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

February 19, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پاکستان اور سعودی عرب کے نجی شعبے کےدرمیان پیر کو دو ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ،ان میں سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیالکوٹ کی آلات جراحی کی کمپنی کے درمیان ایم او یو ہو ا سعودی عرب پاکستان سے آلات جراحی درآمد کریگاجبکہ پاکستان کا ایک نجی تعلیمی ادارہ سعودی دارلحکومت ریاض میں اپنی شاخ کھولے گا، اس حوالے سےسعودی چیمبر آف کامرس اور سٹی سکول کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے،مفاہمت کی یادداشتوں پر پاک سعودی بزنس کانفرنس کے موقع پر دستخط کیے گئے۔