ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

February 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


بفہ( نمائندہ جنگ)بفہ اور گرد ونواح میں پیر کے دن سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے،ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،سندھ کے تمام علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی، 2005 کے بعد بارشوں کا اچھا سسٹم متوقع ہے ، محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا خلیج فارس بحیرہ روم سے اٹھنے والا ہوا کا کم دبائو بلوچستان کے علاقوں میں آکر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہوگا جہاں پر بحر عرب سے آنے والی نمی سے بھرپور ہوائیں بھی اسی ہوا کے کم دباؤ میں شامل ہوں گی اس دوران بلوچستان کے جنوبی وسطی علاقے شدید بارش کی لپیٹ میں ہوں گے جس کی وجہ سے توقع ہے کہ بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گی بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ سات سے آٹھ روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں بھی آنے والے اس سسٹم سے بارش ہوگی اس دوران سندھ کے مشرقی اضلاع جن میں پہلے بارش نہیں ہوئی ان علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے اس دوران سندھ کے کچھ بالائی اور مغربی علاقوں میں شدید موسلا دھار بارش کے امکانات ہوں گے کراچی سمیت ساحلی پٹی پر بھی اچھی بار شو ں کے امکانات ہیں 2005 کے بعد پاکستان میں بارشوں کا یہ ایک اچھا سسٹم متوقع ہے جس سے سندھ کے تمام علاقوں میں اچھی بارشیں ہوں گی خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں جن میں وسطی جنوبی اور بالائی علاقے شامل ہیں ان تمام علاقوں میں 19 فروری سے لے کر 25 فروری تک وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات ہیں۔