جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈوین کا شادی کے140دن بعد طلاق کا فیصلہ

February 19, 2019

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ برس نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی ہالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی۔جسٹن بیبر نے خاموشی سے شادی کرنے کا اعتراف شادی کرنے کے 2 ماہ بعد کیا تھا۔تاہم خفیہ شادی سے قبل دونوں نے منگنی کا اعلان واضح طور پر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات بھی آئیں کہ کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے فوری شادی کا اردہ ترک کرلیا۔لیکن پھر نومبر 2018 میں دونوں نے خفیہ شادی کرنے کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔لیکن شادی کے 140 دن کے بعد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔