ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ، شہری زخمی

February 19, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں ریکروٹنگ ایجنٹ کوڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔ پیرکی رات بلال ہسپتال کے قریب سی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک کارمیں دو افراد آئے جنہوں نے ریکروٹنگ ایجنٹ ذوالفقارعلی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ملزم ایک لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔