سابق چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف بدعنوانی ریفرنس میں گواہوں کے بیانات قلمبند

February 19, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی ژوب میر علی خیل روڈ میں بدعنوانی سے متعلق سابق چیئرمین بی ڈی اے سعادت انور ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی اور ایک گواہ ظہیر کا بیان قلمبند کیابعدازاں ریفرنس کی سماعت کو 26فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ علاوہ ازیں سعادت انور ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق دائر ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی اور ایک گواہ کا بیان قلم بندکرکے ان پر جرح مکمل کرلی گئی بعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔