شیخ ز ید ہسپتال میں شجر کاری مہم

February 19, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ ز ید ہسپتال لاہور میںچیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین نے ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر اور ماحول کو صاف ستھری آکسیجن مہیا کرنے کیلئے درخت لگانا انتہائی ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہورمیں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 4000 سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں جس سے ادارہ میں آنے والے مریضوں کو بہترین ماحول کی فراہمی بھی میسر آسکے گی۔